مسائل کے حل میں تاخیر سے معیشت زوال کا شکار ہے:فہیم الرحمان سہگل 

لاہور (کامرس رپورٹر )چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین پیاف نصر اللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری کے ہمراہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ آنیوالے بجٹ کو کاروباردوست بنانے کیلئے تجارتی، کاروباری تنظیموں کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے تاکہ ملکی معیشت کو مشکل حالات سے نکالا جا سکے۔ بجٹ کی تیاری کےلئے حکومت بیورو کریسی پر انحصار کی بجائے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل کرے۔ مسائل کے حل میں تاخیر سے معیشت زوال کا شکار ہے۔متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایسی پالیسیز مرتب کی جائیں کہ ملک میں صنعتیں چلتی رہیں اور روزگار ملتا رہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے جو ممکن اقدامات ہو سکتے ہیں وہ اٹھائے جائیں کیونکہ موجودہ حالات میں پاکستان کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن