لاہور(سپورٹس ر پورٹر )پی ایس ایل 9کا ر مضان پلا ن ناکام ہوگیا، سٹیڈیم میں ہو کا عالم،آج رات فائنل کو کامیاب بنانے کےلئے پی سی بی حکام کی دوڑیں، کراچی کے عوام نے مہنگے ٹکٹوں ، سکیورٹی رکاوٹوںکیخلاف اور فلسطینی شہداءسے یکجہتی کےلئے بائیکاٹ کردیا ۔ پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں نائٹ میچز کرانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا اور شہریوں نے سٹیڈیم کا رخ نہیں کیا ،خالی سٹیڈیم سے دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ۔ ریکارڈمہنگے ٹکٹ رکھے گئے جو مہنگائی کی ماری عوام کی قوت خرید سے باہر تھے ، پی سی بی کا مہنگے ٹکٹ بیچنے کا پلان یکسر ناکام ہوگیا اور اسے عوام نے مسترد کردیا۔ کراچی میں دوسری بڑی وجہ سکیورٹی رکاوٹیںہین اور فیملیز کو ایک میل سے زائد پیدل چل کر آنا پڑتا ہے اور اس دوران ان کی چھ مرتبہ جامہ تلاشی کی جاتی ہے ۔ کراچی کے عوام نے اپنی عزت نفس مجروح ہونے سے بہتر گھر بیٹھنے کو ترجیح دی ۔ پارکنگ کے مسائل بھی شائقین کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں اور وہ سٹیڈیم کا رخ نہیں کرتے ، رمضان کی وجہ سے میچز رات نو بجے شروع کئے گئے جنہیں ختم ہونے میں تقریباًرات کا ایک بج جاتا تھا اس لئے عوام نے تروایح اور سحری کو میچز پر اہمیت دی اور سٹیڈیم نہیں آئے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کے عوام نے یہودیوں کی ایک بڑی کمپنی کی طرف سے پی ایس ایل کی سپانسرشپ کیخلاف نفرت کا اظہار کیا اور میچز کا بائیکاٹ کیا ۔
پی ایس ایل کا رمضان پلان ناکام ‘پی سی بی حکام کی دوڑیں
Mar 18, 2024