قلمدان تبدیل‘ اویس لغاری کو وزیر توانائی بنا دیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرِ اویس احمد لغاری کا پورٹ فولیو تبدیل کر دیا گیا۔ اویس احمد لغاری سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ اویس احمد لغاری کو توانائی کا وزیر بنا دیا گیا۔ اویس لغاری کے پاس اس سے قبل ریلوے کی وزارت تھی۔  اب مصدق ملک کے پاس صرف پٹرولیم کی وزارت ہو گی۔ ان کے پاس توانائی کا اضافی چارج تھا۔ اویس احمد لغاری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن