چھٹے روزے بھی سبزی‘ پھل فروشوںکی لوٹ مار جاری

Mar 18, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں چھٹے روزے کو بھی بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کے ذریعے لوٹ مار جاری رہی۔ صارفین نے بتایا کہ دکانداروں نے ان کو سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول52کی بجائے 80، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 48 کی بجائے70، آلو نیا کچا چھلکا درجہ سوم 42 کی بجائے50، پیاز تاجکستان135 کی بجائے200، پیاز درجہ اول180 کی بجائے 230سے 240، پیاز درجہ دوم 165 کی بجائے 190سے 200،  پیاز درجہ سوم 150 کی بجائے 160سے 170، ٹماٹر درجہ اول 110 کی بجائے 130سے 140، ٹماٹر درجہ دوم 100کی بجائے 120، ٹماٹر درجہ سوم 85کی بجائے 100، لہسن دیسی 275 کی بجائے 350 سے 360، لہسن ہرنائی 375 کی بجائے 470سے 480، لہسن چائنہ 590 کی بجائے 670سے 680، ادرک تھائی لینڈ515 کی بجائے 680، ادرک انڈونیشیا 340سے 350، ادرک چائنہ 515 کی بجائے 700سے 720، کھیرا فارمی 70کی بجائے 80سے 85، میتھی40 کی بجائے 55، بینگن120 کی بجائے 140سے 150، بند گوبھی110 کی بجائے 130سے 140، پھول گوبھی170 کی بجائے 220سے 230، شملہ مرچ 290 کی بجائے 340سے 350، بھنڈی 330 کی بجائے 380سے 400، شلجم 30کی بجائے 50 سے 55، اروی 185 کی بجائے 230 سے 240، کریلا 270 کی بجائے 330سے 340، سبز مرچ درجہ اول 350 کی بجائے 430 سے 450، سبز مرچ درجہ دوم 230 کی بجائے 300، لیموں دیسی 205کی بجائے 270سے 280، لیموں چائنہ 80 کی بجائے 100سے 120، مونگرے 115 کی بجائے 140سے 150، پالک دیسی 50 کی بجائے 65سے 70، ٹینڈیاں فارمی 90 کی بجائے 120، مولی11 کی بجائے20، گھیا کدو 160 کی بجائے 180سے 190، پالک فارمی 33 کی بجائے 40سے 45، کچنار 350 کی بجائے 430 سے 440، گاجر چائنہ 80 کی بجائے 100 جبکہ گاجر دیسی 42 کی بجائے 50روپے کلو فروخت ہوئی۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول 215 کی بجائے 300 سے 320، سیب گاچہ درجہ دوم 125 کی بجائے 250 سے 260، سیب گاچہ درجہ سوم 90کی بجائے 130سے 140، سیب کالا کولو پہاڑی در جہ اول 330 کی بجائے 430 سے 440،  سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم 185 کی بجائے 280سے 300، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم 110 کی بجائے 180، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول170 کی بجائے 230سے 240، سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم 100کی بجائے 160سے 170، سیب سفید درجہ اول 180 کی بجائے 250سے 260، سیب سفید درجہ دوم 100کی بجائے 160سے170، سیب سفید درجہ سوم 58 کی بجائے 90 سے 100، کیلا درجہ اول درجن 190 کی بجائے 250سے 260، کیلا درجہ دوم درجن 140کی بجائے 220سے 230،  کیلا درجہ سوم درجن 85کی بجائے 140سے 150، امرود درجہ اول 235 کی بجائے 310، امرود درجہ دوم 125 کی بجائے210، انار قندھاری 340کی بجائے 520، انار بدانہ 710 کی بجائے 880 سے 900، مسمی درجہ اول درجن 125کی بجائے 240سے 250، مسمی درجہ دوم درجن 90 کی بجائے 150، کنو درجہ اول درجن 300کی بجائے 540سے 560، کنو درجہ دوم درجن 175 کی بجائے 280سے 300، خربوزہ درجہ اول 195 کی بجائے 230، خربوزہ درجہ دوم 105 کی بجائے 120 سے 130، سٹرابری درجہ اول 410 کی بجائے 600، سٹرابری درجہ دوم 200 کی بجائے 380سے 400 جبکہ کھجور ایرانی 505کی بجائے 600 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

مزیدخبریں