سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن  9 مئی سے شروع ہو گا

Mar 18, 2024

پشاور(بیورو رپورٹ)سرکاری حج سکیم کے تحت حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہو گاحج آپریشن باچا خان اٹنرنیشنل ائیر پورٹ سمیت دس شہروں سے ہو گا سرکاری حج سکیم کے تحت پچاس فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ اورپچاس فیصد مکہ مکرمہ جائینگے  باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ خواتین عازمین کے لئے ابایہ لازمی ہے خواتین کے عبایا پر پاکستانی پرچم سٹکر لگایا جائے گا۔  اس طرح پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی مانٹیرنگ کی جائیگی ۔ رواں سال وزات مذہبی امور سکیم کے تحت نوئے ہزار عازمین حج کو ایک بڑا سوٹ کیس دیا جائیگا جس میں تیس کلو گرام کی گنجائش ہو گی حج ڈیجٹیل ہو گا ۔ اور ایک ایب بنایا جائے گا اس ایب کے ذریعے حاجی گم نہیں ہو سکتا۔ ہر حاجی کو سم میں 7جی بی ڈیٹا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں