نئے امیر جماعت اسلامی کا انتخاب  31مارچ تک مکمل ہو جائیگا

Mar 18, 2024

پشاور(بیورو رپورٹ)نئے امیر جماعت اسلامی کا انتخاب 31مارچ تک مکمل ہو جائے گا، اراکین نے نئے امیر کے انتخاب کے لئے بیلٹ پیپرز پر نشان لگانے کے بعد واپس جمع کرنا شروع کردیئے ہیں نئے امیر کے لئے موجودہ امیر سراج الحق ، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم کے نام شا مل ہیں اس کے علاوہ بھی اراکین کسی اور رکن کو امیر جماعت کے لئے ووٹ دے سکتے ہیں ۔ نئے امیرکا اعلان اپریل کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا۔ چھٹے امیر جماعت ا سلامی کے لئے خیبر پختونخوااور قبائلی علاقہ جات میں اراکین کی جانب سے اپنے حق رائے دہی استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے تین امیدوار انتہائی مضبوط ہیں تاہم جماعت اسلامی نے حالیہ انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں بری طور پر شکست کھائی تھی ۔ 

مزیدخبریں