سرگودھا(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم اور وزیراعلی سمیت پارٹی قیادت اور ڈاکٹر کمیونٹی نے اظہار تعزیت کیا۔ سرگودھا کے حلقہ این اے 85 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور بھائی محمد سرور بھٹی کی والدہ انتقال کر گئیں جن کو ان کے آبائی چک 103 جنوبی میں نماز جنازہ ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا۔جہاں سیاسی و سماجی شخصیات،وکلاء ،صحافیوں،شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔