ہلمند (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں قندھار- ہرات ہائی وے پر مسافر بس، موٹرسائیکل اور ایندھن سے بھرے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے۔ ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ بدترین ٹریفک حادثے میں 21 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مقامی میڈیا پر ہلمند کے ضلع غریشک میں پیش آنے والے حادثے کی چلائی جانے والی تصاویر میں ایک ٹینکر کو آگ لگی ہوئی ہے اور سڑک پر گاڑی کا مبلہ پڑا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر ہے، اسی لیے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں جہاں 2021 میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی حکومت قائم ہے۔