ہارون آباد: نوکری کاجھانسہ دیکر نوجوان اغوا‘ کچے کے ڈاکوئوں کابرہنہ کرکے تشدد

ہارون آباد (نامہ نگار ) ہارون آباد کے علاقے حسین کالونی سے اڑھائی ماہ قبل اغوا ہونے والا نوجوان ہنی ٹریپ کا نشانہ بن گیانوجوان احسان اللہ کو کچے کے ڈاکووں نے اغوا کر لیا۔دو کروڑ روپے اور دو آئی فونز کا مطالبہ ،نوجوان احسان اللہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اغواکاروں نے احسان اللہ کو لالچ اور مزدوری کا جھانسہ دے کر اغواء کیااوراحسان اللہ کو اغواء کرکے کچے کے علاقے میں لے گئے اوراحسان اللہ کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو ہمیں بھیجی ہے اور احسان اللہ کی رہائی کیلئے 2 کروڑ روپے اور 2 آئی فونز کا مطالبہ کر رہے ہیں احسان اللہ کو کشمور کے علاقے میں قید کیاہوا ہے ہم مزدوری کرنے والے ہیں احسان اللہ کی رہائی کیلئے بھاری تاوان ادا نہیں کرسکتے  اغواء کاروں کی جانب سے مانگی گئی رقم ادا نہ کی گئی تو وہ احسان کو قتل کردیں گے وزیراعظم شہباز شریف۔وزیر اعلی مریم نواز اور آئی جی پنجاب  نوٹس لیں اور نوجوان احسان کو اغواء کاروں کے چُنگل سے رہائی دلوائیں۔

ای پیپر دی نیشن