اوکاڑہ پولیس کا مبینہ تشدد‘ نوجوان ہلاک‘ ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے نعش بائی پاس پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ 4 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لواحقین کے مطابق خالد نامی نوجوان نے اوکاڑہ بائی پاس پر ہوٹل بنا رکھا تھا، گزشتہ رات اس نے سحری کے بعد لیٹ ہوٹل بند کیا تو پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کے اے ایس آئی شوکت اور 3 کانسٹیبلز شکور، وسیم اور نعیم آ گئے اور ہوٹل لیٹ بند کرنے پر خالد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ساتھ لے گئے۔ تھوڑی دیر بعد پولیس خالد کی ڈیڈ باڈی ہوٹل کے سامنے رکھ گئے۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ خالد پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔ ڈی ایس پی صدر اوکاڑہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن