راولپنڈی (اہنے سٹاف رپورٹر سے)در بارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے ربِ کریم نے حضور نبی کریم ؐ کے صدقے نہایت عظمتوں، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک ہم پر انعام کیاہے جس کے پہلے عشرہِ رحمت سے ہم گزر رہے ہیں۔اسی ماہ ِ مبارک ربِ رحمان نے اپنے پیارے حبیب ؐکے صدقے ہمیں ہمارا گھر، ہماری چھت وطنِ عزیز پاکستان عطا فرمایا جس کی حفاظت، ترقی اور سربلندی کیلئے ہم سب کو تمام اختلافات بھلا کر ایک ہو جانا چاہئے۔ اس ماہ مبارک میں ہمیں کوشش اس امر کی کرنی ہے ہم صاحب ِ تقوی بن جائیں اور اس ماہِ مبارک اپنے مفلس، نادار اور غریب مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں اور تحمل، برد باری، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں تا کہ اللہ کریم کا یہ مہمان ماہِ صیام ہم سے راضی ہو کر لوٹے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بر بریت سے نجات و آباد کاری کے لئے خصوصی دعا کی۔
رمضان نہایت عظمتوں، رحمتوں،برکتوں والا مہینہ ہے:پیر نقیب الرحمن
Mar 18, 2024