روس میزائل حملہ ار19افراد ہلاک 73زخمی یوکرائن کا جوابی ڈرون اٹیک

Mar 18, 2024

 کیف‘ ماسکو (آئی این پی+ این این آئی) روس کی فوج کی جانب سے یوکرائن کے علاقے میں میزائل حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔ یوکرائن کے چیف پبلک پراسیکیوٹر اینڈری کوسٹن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ اودیسا میں قومی سوگ منایا گیا۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں اودیسا پر میزائل حملے پر ردعمل میں اس واقعے کو قابل نفرت حملہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دو میزائل فائر کیے گئے۔ یوکرائن کی جانب سے بھی روس کے مختلف ریجن میں ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے بتایاکہ کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے سے آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ماسکو کے میئر کا کہنا ہے ماسکو کی جانب آنے والے متعدد ڈرونز مار گرائے۔ روسی حکام نے کہا کہ روس کے 8 ریجن میں یوکرین کے 35 ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ روسی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے یوکرائن دہشت گردانہ سرگرمیوں کا استعمال کر رہا ہے۔

مزیدخبریں