ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹررائے شذرہ منصب علی خان کھرل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنردفتر میں پودے لگاکرموسم بہارکی شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا،افتتاحی تقریب کے موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت دیگربھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت ضلع بھرمیں ہزاروں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ ضلع بھرکی تمام پارکس ، سکولوں ، کالجز اورمین شاہراہوں پربھی نئے پودے لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرشذرہ منصب علی خان کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا درخت لگا کر ہی ماحول کوصاف بنایاجاسکتا ہے۔ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے،شہری شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔