تحریک انصاف ملکی مفادات کی اپوزیشن کریگی:میاں افضل حیدر

Mar 18, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں افضال حیدر ،میاں علی بشیر ،ڈاکٹر اسلم شیر وانی ، حاجی غلام نبی ورک ، چودھری محمد شبیر گادھی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر قیصر شہزاد ، حاجی محمداقبال شیخ، چودھری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ، وقاص سرور رامے ، خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ، محسن اعجاز گورایہ ، چودھری تنویر احسن ورک’’نوائے وقت‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک وطن کی خودمختاری ،ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ملکی وعوامی مفادات کی اپوزیشن کریگی آئین وقانون کے دائرہ میںرہتے ہوئے حکومت کی ایسی تمام پالیسیوں اور اقدامات کا پوسٹمارٹم کیا جائے جو ملک وقوم کے بجائے حکمرانوںکے ذاتی مفادات کی ہونگی پی ٹی آئی دو محاذوں پر جدوجہد کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ایک طرف ہم نے بطور اپوزیشن عوام کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔

مزیدخبریں