بچیکی:خودساختہ مہنگائی کا طوفان پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام

بچیکی(نامہ نگار)رمضان المبارک میں خودساختہ مہنگائی کا طوفان،ریٹ لسٹیں غائب، دکاندار من مرضی کا ریٹ لگانے لگے،پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی اشیاء خورونوش کے ریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، بچیکی میں پہلے ہی خودساختہ مہنگائی عروج پر تھی لیکن رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے ۔دکانداروں نے پرائس لسٹیں ایک طرف رکھ کر کے انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ہیں۔روز مرہ خورونوش کی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...