شیخوپورہ(سلطان حمید راہی+ڈاکٹرشیخ جمیل اختر +سیف الرحمن سیفی سے) شیخوپورہ و گردوونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ چکا ہے۔پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہیں،منشیات کے بڑے ڈیلروں نے شہر میں جگہ جگہ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں جہاں وہ کھلے عام منشیات جس میں چرس افیون،شراب،آئس وغیرہ فروخت کر رہے ہیں تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ خالد روڈ،گھنگ روڈ،بستی بلوچاں میں منشیات کے بڑے ڈیلر اپنے کارندوں کے ذریعے منشیات فروخت کر رہے ہیں جبکہ تھانہ سٹی بی ڈویژن،تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقوں میں بھی منشیات کا دھندا کھلے عام کیا جا رہا ہے بعض پولیس ملازمین منشیات فروشوں کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں مبینہ طور پر پولیس کے بعض ملازمین ان منشیات فروشوں سے بھتہ لیتے ہیں۔