ماہ صیام میں روزے رکھنا ایمان کا تقاضا ہے:سردار ریاض ڈوگر

Mar 18, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت وسابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل، علم اور ایمان کی دولت سے مالامال کیا ہے ایمان کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ماہ رمضان مبارک میں روزہ رکھیں روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں انسان کھا نے پینے کی قدرت رکھنے کے باوجود بھی حکم الٰہی کی پاسداری کرتے ہوئے کھاتا پیتا نہیں ہے اس لئے حدیث قدسی ہے’’روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا‘‘ اس ماہ مبارک میں سونا اور سانس لینا بھی عبادت ہے۔ ماہ مبارک فکر و تدبر کا مہینہ ہے اسی مبارک مہینے میں قرآن کریم نازل ہوا جو تاریکی میں نوراوربیماریوں کی شفاہے اللہ کی طرف سے اس مہینہ میں انسانی تقدیرات رقم کی جاتی ہیں اور اسی مہینہ میں ہی شب قدر ہے کہ جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔

مزیدخبریں