گوجرانوالہ:ماڈل بازار سستی    اشیائے خورونوش دستیاب

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ماڈل بازار پیپلزکالونی عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش اور پھلوں سبزیوں کی وافر اور بآسانی دستیابی کے حوالہ سے خاطر خواہ ریلیف فراہم کررہاہے اور یہاں پر رمضان المبارک کی مناسبت سے لگائی جانے والی ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر منتخب پھل سبزیاں اور اشیائے خورونوش25فیصد رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔رمضان المبارک کے دوران ماڈل بازار میں روزانہ کی بنیاد پر خریداری جاری ہے اور کم وبیش 70 ہزار صارفین سستی معیاری سبزیوں اور پھلوں کی خریداری کیلئے ماڈل بازار کا رخ کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ خاص طورپر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ہدایات کے تحت ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر موثر کنٹرول اور عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشا ں ہے ان کا کہناہے کہ یہاں انہیں خاصی کم قیمت پر تمام روزمرہ اشیا دستیاب ہیں جس سے انہیں معاشی طورپر کافی ریلیف مل رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن