گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق ممبر قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور رہنما تحریک انصاف حسن یوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کا عوام میں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے والے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کا سیلاب برپا کر دیا ہے اور اس ماہ مقدس میں عوام کو اشیائے خوردونوش مہنگے داموں مل رہی ہیں ۔جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صرف شعبدہ بازیوں میں مشغول ہے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ رمضان پیکج جو دیا جا رہا ہے اس میں بھی ناقص اور غیر معیاری مٹیریل ہے جبکہ یہ اصل حقداروں کو نہیں مل رہا عوام دربدر خوار ہو رہی ہیں۔