گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مفتی ڈاکٹر علامہ محمد ابوبکر صدیق الازہری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالی کی ایک بڑی عظیم نعمت ہے-اس مہینے میں اللہ تعالی کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے-۔اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا،رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں درس قرآن پاک بسلسلہ استقبال رمضان المبارک ،عشرہ رحمت کے حوالے سے محفل پاک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رمضان سے قرآن کریم کا بہت گہرا تعلق ہے-قرآن کریم اسی ماہ رمضان کی ایک خاص رات میں نازل ہوا۔ اس مبارک رات کو، ہم لیل القدریا شب قدر کہتے ہیں۔ ہمیں رمضان کے اوقات وساعات کی قدر کرتے ہوئے روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم بھی میں مصروف رہنا چاہیے۔