نوشہرہ ورکاں:گراں فروشوں کیخلاف حکومتی مہم، اسسٹنٹ کمشنرکا مختلف مارکیٹس کا دورہ 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گراں فروشوں کے خلاف حکومتی مہم جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں گوشت سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور گراں فروشی پر تین دوکانداروں پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے کسی بھی دوکاندار کو اپنی مرضی کے ریٹ اور گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔صرف ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی اشیاء ضروریہ فروخت کی جائیں گراں فروشی کرنے والوں کو جرمانے اور ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ شہری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کی شکایت دفتر اسسٹنٹ کمشنر کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن