شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا،فائرنگ کےتبادلےمیں آٹھ دہشتگرہلاک ہوگئے۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، خفیہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا،آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں میں شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا،جس میں آٹھ دہشتگردہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گردکمانڈرصحراعرف جانان شامل ہے،یہ دہشت گردمیرعلی حملےمیں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردقانون نافذکرنےوالےاداروں کوبھی مطلوب تھے۔آئی ایس پی آرکےمطابق علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،8دہشتگردجہنم واصل
Mar 18, 2024 | 13:29