ترکیہ میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا جب ایک ٹیم کے شائقین اور حریف ٹیم کے کھلاڑی شکست کے بعد آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔اتوار کو ٹرابزنسپور اور فینرباہس کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اختتام کے بعد، ٹرابزنسپور کے شائقین نے میدان میں دھاوا بول دیا جب ک فینرباہس کے کھلاڑی فتح کا جشن منا رہے تھے۔ویڈیو مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرابزنسپور کا ایک پرستار میدان میں داخل ہوتا ہے اور تیزی سے جشن منانے والے کھلاڑیوں کی طرف بڑھتا ہے، جن میں سے کچھ اس کی طرف بھاگے اور اسے مارا۔ بعض دیگر نے بھی دھاوا بولنے کی کوشش کی جن پر سیکورٹی حکام نے قابو پا لیا۔اس سیزن میں یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ترک لیگ میں تشدد کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہو، جیسا کہ اس سے قبل لیگ کو گذشتہ دسمبر میں انکارگوکو اور ریزسپور کے درمیان میچ کے ریفری پر حملہ کرنے کے بعد پورے ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد انکاراگوکو کلب کے صدر فاروق کوڈجا نے ایک گروپ کے ساتھ مل کر میچ کے بعد میدان میں موجود ریفری حلیل اموت ملر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
فٹ بال اسٹیڈیم شکست کے بعد میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا
Mar 18, 2024 | 14:03