حجم میں ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی بڑا دم دار ستارہ آئندہ چند دنوں میں آپ دوربین کے بغیر آسمان پر دیکھ سکیں گے۔یہ دم دار ستارہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے بعد ہماری زمین کے قریب سے گزر رہا ہے۔12P/Pons-Broks نامی دم دار ستارہ ہر 71.3 برسوں میں اپنا مدار مکمل کرتا ہے اور یہ 21 اپریل کو سورج کے قریب ترین ہوگا۔خیال رہے کہ دم دار ستارے بنیادی طور پر گرد اور برف کی ایسی گیندیں ہوتی ہیں جو سورج کے بڑے بیضوی مداروں کے گرد گھومتی رہتی ہیں۔جب دم دار ستارے سورج کے قریب آتے ہیں تو ان کے جسم گرم ہوجاتے ہیں جبکہ برفانی سطح گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے اور گرد پھیل جاتی ہے، جس سے انہیں زمین پر دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔کچھ رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ 12P/Pons-Brooks کو 14 ویں صدی میں بھی دیکھا گیا تھا مگر اس کا نام 1812 میں اسے دریافت کرنے والے فرانس کے فلکیاتی ماہر Jean-Louis Pons اور 1813 میں اس کا مشاہدہ کرنے والے برطانوی ماہر ولیم رابرٹ بروکس کے اوپر رکھا گیا۔