کاروبارکےپہلےروزروپےکےمقابلےمیں ڈالرمزیدسستاہوگیا۔تفصیلات کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر11پیسےسستاہوا،انٹربینک میں ڈالر 278.74 روپے سے کم ہوکر 278.63 روپے پر بند ہوا۔کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں74 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 890 پوائنٹس پرمارکیٹ بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔143 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 157 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 21 کروڑ 7 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 7 ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,148 جبکہ کم ترین سطح 64,811 پوائنٹس رہی ۔