یواےای سرمایہ کار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں:صدر

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے یواےای کے ساتھ دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے یو اے ای کے سفیر نے ملاقات کی ہے. ملاقات میں صدر نے یو اے ای کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تجارت، معیشت، ہوا بازی و دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا، ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازوں اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں. یواےای سرمایہ کار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے.پاکستان اور یواےای کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، نئی ٹیکنالوجیز کے اشتراک اور زرعی شعبے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی تحفظ کا مسئلہ خطے کیلئے باعث تشویش ہے۔

دوسری جانب یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ یو اے ای پاکستان کی ترقی کیلئے پرعزم اور ساتھ کھڑا رہے گا. دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں بدلنے کی ضرورت ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینے پر زور دیا کہا کہ یو اے ای کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔سفیر نے بتایا کہ یو اے ای نے ’لاس اینڈ ڈیمج‘  فنڈ کیلئے 100 ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے اس فنڈ سے عدم تحفظ کے شکار ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اس سے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے بھی فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر بننے پر مبارکباد دی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدرآصف زرداری نے یواےای سفیر کے دورے کی دعوت قبول کرلی ساتھ ہی تہنیتی پیغامات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات میرے دل کے بہت قریب ہے۔

ای پیپر دی نیشن