آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن دھاگے کی برآمد پر پندرہ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں۔

May 18, 2010 | 13:30

سفیر یاؤ جنگ
ایپٹما پنجاب کے چیئرمین گوہراعجاز نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل رانا محمد فاروق سات ارب روپے لاگت کی سپننگ انڈسٹری کو بند کرنے کے درپے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپننگ کی صنعت نے دس لاکھ افراد کو روزگار مہیا کر رکھا ہے اور عید کے دن بھی اس صنعت میں کام ہوتا ہے۔ اپٹما پنجاب کے چیئرمین نے کہا کہ وزارت ٹیکسٹائل کی طرف سے دھاگے کی برآمد پر عائد پندرہ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے فیصلے کے خلاف  اٹھارہ اور انیس مئی کو ہڑتال ہوگی ۔ گوہر اعجاز کا کہناتھا کہ دھاگے کی کمی کا رونا رونے والے ایک مخصوص گروپ نےاب تک زیرو پرسنٹ ڈیوٹی ہونے کے باوجود  ایک ڈالر کا دھاگہ بھی درآمد نہیں کیا جبکہ بھارت سے دھاگے کی درآمد پر پندرہ فیصد کا ری بیٹ بھی موجود ہے۔
مزیدخبریں