امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جیمزجونز اور لیون پینیٹا اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی، آرمی چیف جنرل کیانی اور آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جیمزجونز اورلیون پینیٹا کے دورہ پاکستان کا مقصد پاکستانی حکام پر زور دینا ہے کہ وہ قبائلی علاقوں میں طالبان کےخلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں۔ اس کے علاوہ امریکی عہدیدار ٹائمزسکوائرمیں ناکام بم حملے کے حوالے سے پاکستان میں جاری تحقیقات کا بھی جائزہ لیں گے۔ امریکی حکام کے مطابق اوباما انتطامیہ فیصل شہزاد کے حوالے سے تفتیش میں پاکستان کے تعاون سے مطمئن ہے۔