واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےکچی پائند خان میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق بم دھماکے کا ٹارگٹ ڈی ایس پی کلاچی اقبال خان کی گاڑی تھی۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ ڈی ایس پی کی گاڑی اور ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔ بم دھماکے میں ڈی ایس پی اقبال خان، ان کا محافظ اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ بم دھماکے میں مارے جانے والے دیگر افراد میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال مستقل کیا۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں موجود بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ ادھر صدر، وزیراعظم اور وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ نےبم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔