کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں دوافراد کی سرکٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا تھا جن میں سے ایک کی شناخت چالیس سالہ الیاس مسیح اوردوسرے کی افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی نعشیں سول اسپتال پہنچادی گئیں ہیں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، دوسری جانب کراچی کے تجارتی علاقے لائیٹ ہاؤس میں تاجر کی ہلاکت کے خلاف تاجروں نے زبردست احتجاج کیا مارکیٹیں بند کرادیں جبکہ سڑکوں پر ٹائر جلاکرروڈ کو بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی آمدورفت بھی تعطل کا شکار رہی ۔