بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر یوراج سنگھ اور ظہیر خان سمیت چھ کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل راؤنڈر یوراج سنگھ، فاسٹ باؤلر ظہیرخان، اشیش نہرا، روہیت شرما، پیوش چاولہ اور رویندرا جدیجا کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے یہ کاروائی بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر رنجیب بسوال کی رپورٹ پر کی ہے۔ رنجیب بسوال نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست پر یہ رپورٹ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کو ایک ملاقات کے دوران پیش کی۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی میں شامل بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں صرف اپنے پہلے دو  گروپ میچ ہی جیت سکی تھی جبکہ سپرایٹ مرحلے میں بھارتی ٹیم اپنے تینوں میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن