سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پرضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی ہے  

رحمان ملک بذات خود عدالت عالیہ سندھ کے جج جسٹس امیر ہانی مسلم کے روبرو پیش ہوئے ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے جن مقدمات میں ان کی سزائیں بحال کی ہیں وہ ان مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ۔ لہذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ جس کے بعد عدالت نے ان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے اور انہیں امید ہے کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن