مسلم لیگ نون کے ترجمان احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو سابق صدرپرویز مشرف کے قومی جرائم کا  احساس ہوگیا ہے تو اُن کے خلاف مقدمات درج کرکے اُنہیں پاکستان واپس لائے۔

May 18, 2010 | 22:58

سفیر یاؤ جنگ
احسن اقبال نے یہ بات وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان پرویز مشرف کی سپریم کورٹ کے سامنے پیشی سے متعلق اتفاق پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت کا پہلے ہی موقف تھا کہ قومی جرائم میں ملوث سابق آمر کا ٹرائل ہونا چاہیے اور ان کے خلاف تین نومبر کے اقدامات،  جامعہ حفصہ آپریشن اوراکبربگٹی کے قتل جیسے سنگین جرائم کے تحت مقدمات درج ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے، اب حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمات درج کرائے اورانٹرپول کے ذریعے پرویز مشرف کو واپس لایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے این آر او کے خلاف اپنے اکتیس جولائی کے فیصلے اور پارلیمنٹ نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے مشرف کو قومی مجرم قرار دیا ہے۔  
مزیدخبریں