مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے سابق صدرپرویزمشرف کی طرح اعلیٰ عدلیہ سے محاذ آرائی کا فیصلہ کرلیا  

May 18, 2010 | 23:01

سفیر یاؤ جنگ
قومی اسمبلی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ عدلیہ سے محاذآرائی کا فیصلہ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں حکمران کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ حکمران ذاتی مفادات کے تحفظ پرچل نکلے ہیں یہ اقدام ملک کوبند گلی میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ لگتا ہے کہ زرداری صاحب اپنے گناہوں کا بدلہ پوری قوم سے لینا چاہتے ہیں۔ ان کی پالیسی خودکش بمبارجیسی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عوام اورپاکستان کے آزاد اورجہموری ادارے اس خودغرضی پر مبنی پالیسی کوناکام بنا دیں گے اورمسلم لیگ نون ملک کے ہرفورم پراس پالیسی کی ڈٹ کر  مخالفت کرے گی۔
مزیدخبریں