لاہور : جامعہ پنجاب اور سیچوان یونیورسٹی تعلیم اور تحقیق میں تعاون کریں گے

لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب یونیورسٹی اور چین کی معروف درسگاہ سیچوان کے مابین تعلیمی و تحقیقی اشتراک اور اساتذہ طلبہ کے وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کےلئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب نیو کیمپس میں ادارہ بائیو کیمسٹری میں منعقد ہوئی۔ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل انور چودھری، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکچز ماریہ مالڈوناڈو کے علاوہ متعلقہ ڈینز، ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور 26 رکنی چینی وفد کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران اور سیچوان یونیورسٹی کی طرف سے وائس پریذیڈنٹ شی جیان نے یادداشت پر دستخط کئے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا موجودہ انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں عالمی معیار تک لے جانے کےلئے پرعزم ہے۔ ماضی کی پی ایچ ڈی سکالرز کی سالانہ اوسط 41 کے مقابلے میں گذشتہ تین برسوں کے دوران پنجاب یونیورسٹی 126 پی ایچ ڈی سالانہ تیار کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن