القائدہ نے اسامہ کی موت کے بعد سیف العدل کو تنظیم کا عبوری سربراہ مقرر کردیا ۔

امریکی ٹی وی کے مطابق پچاس سالہ سیف العدل کا تعلق مصر سے ہے اور وہ لمبے عرصے سے القائدہ کے ساتھ وابستہ ہے،محمد ابراہیم مکاوی کے نام سے مشہورہ سیف العدل مصرکی سپیشل فورسز کا افسر اوراسامہ بن لادن کا سیکیورٹی انچارج بھی رہ چکا ہے، امریکی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد نئے سربراہ کی عدم موجودگی جہادی گروپوں کے لئے بے چینی کا باعث بن رہی تھی،جس کے بعد القائدہ نے سیف العدل کو تنظیم کا عبوری سربراہ مقرر کردیا ہے

ای پیپر دی نیشن