فلڈ فورکاسٹنگ ڈويژن کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد چوہتر ہزارچھ سو چھیاسٹھ اوراخراج پچاس ہزارکيوسک ریکارڈ کيا گيا ،ڈيم ميں پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو چوالیس اعشاریہ تین صفرفٹ ہوگئی ہے ۔ تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ايک لاکھ بائیس ہزارآٹھ سو اور اخراج نوے ہزارکيوسک ہے جبکہ ڈيم ميں پانی کی سطح ایک ہزار چار سو تیرہ اعشاریہ دو صفر فٹ ہوگئی ہے ۔ ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافے کے بعد بجلی کی ہائیڈرل پیدوارمیں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور آبی ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی پیداوار چار ہزار آٹھ سو تہتر میگا واٹ ہوگئی ہے