واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹرہیری ریڈ نے کہا کہ پاکستان کی امداد بند کرنےسے دہشتگردی کےخلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات نازک دورسے گزررہے ہیں،یہ وقت پاکستان کی امداد روکنے کا نہیں ہے بلکہ تعلقات کی بہتری کیلئے مل کرکام کرنے کا ہے، سینیٹر ہیری ریڈ نےکہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کیلئے بہت سے ایشوز معاون ثابت ہوسکتے ہیں