امریکی کانگریس نے کولیشن سپورٹ فنڈکونیٹوسپلائی کی بحالی سے مشروط کرنے کا بل منظور کرلیا

May 18, 2012 | 14:49

سفیر یاؤ جنگ
امریکی کانگریس نے ڈیفنس اتھارائزیشن بل اکثریت سے منظورکیا،بل کے حق میں چار سو بارہ جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ آیا،حکام کے مطابق بل کی منظوری کی وجہ سے پاکستان کو دی جانے والی ساڑھے ساٹھ کروڑ ڈالرکی امداد متاثر ہوگی،دوسری جانب امریکی کانگریس نے پاکستان کی امداد روکنے کے بل کو مسترد کردیا،بل میں تجویز کیا گیا تھا کہ ہر امریکی کی ہلاکت کے بدلے پاکستان کو دی جانے والی امداد سے پانچ کروڑ ڈالر کی کٹوتی کی جائے۔پاکستان ٹیرر اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ دوہزاربارہ کے نام سے اس بل کو ڈانا روہرا بیکرنے ایوان میں پیش کیا تھا۔ رائے شماری کے دوران اس بل کے حق میں چوراسی جبکہ مخالفت میں تین سو پینتیس ارکان نے ووٹ دیا۔امریکی کانگریس میں افغان جنگ جاری رکھنے کی حمایت میں بھی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے حق میں تین سو تین جب کہ مخالفت میں ایک سو تیرہ ووٹ آئے۔
مزیدخبریں