گوجرانوالہ بااثرنوجوانوں کا سفاکی کا مظاہرہ، کم عمربچوں کو برہنہ کرکے ڈنڈوں، جوتوں اورتھپڑوں کی بارش کردی، جوہڑ کا پانی پلانے کے بعد سر کے بال بھی کاٹ دیئے۔

گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ نوئنکے سندھواں میں شاہد انصاری، محمد نواز،اقبال،بلال،صداقت علی، یوسف، سلیمان سمی بااثر افراد نے نوعمرسکول طالبعلموں پربد فعلی کاالزام لگا کرانہیں برہنہ کرکے ڈنڈوں، جوتوں اورتھپڑوں کی بارش کردی۔ سفاک ملزمان اس دوران اپنے موبائل فونزپراس واقعہ کی ویڈیوبھی بناتے رہے، ملزمان نے تشدد سے نڈھال نوعمرلڑکوں کوگندے جوہڑکا پانی پینے پرمجبورکردیا اور بعد میں ان کے سرکے بال بھی کاٹ دئیے، اطلاع ملنے پربچوں کے والدین موقع پرپہنچے تو ایک لڑکے کا باپ اپنے لخت جگر کی حالت دیکھ کر بیہوش ہوگیا بچوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھانہ فیروزوالہ میں مقدمہ کے لئے درخواست دی توپولیس نے ملزمان سے سازباز کرکے الٹا انہیں ڈرا دھمکا کر صلح پرزور ڈالنا شروع کردیا

ای پیپر دی نیشن