کراچی اسٹاک مارکیٹ،مندی کی شدت مزید بڑھ گئی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو سے زائد پوائنٹس گرکرچودہ ہزار پوائنٹس کی سطح بھی برقرارنہ رکھ سکا۔

May 18, 2012 | 18:53

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت ہوا لیکن کچھ دیربعد ہی مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ کاروبار کے دوران پہلے سیشن کے اختتام پرانڈیکس چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے گرگیا جبکہ دوسرے سیشن میں مندی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو پانچ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار آٹھ سو اٹھاون پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم سترہ کروڑ ستاون لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے لوٹے پاکستان پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کے شئیرز میں نمایاں سودے ہوئے، ٹریڈنگ کے اختتام تک تین سو چوالیس کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے دو سو دو کمپنیوں کے حصص کی قیمت منفی نمبرمیں رہی۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روزمندی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس چورانوے پوائنٹ کمی کے ساتھ تین ہزارپانچ سو اٹھایئس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اٹھاسی کمپنیوں کے تیس لاکھ چھبیس ہزار چھ سو دس حصص کا کاروبارہوا۔ چھ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، سینتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں