عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز کمی کے بعد تینتالیس ڈالرکا زبردست اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملک بھر میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بارہ سو روپے بڑھ گئی۔

May 18, 2012 | 19:19

سفیر یاؤ جنگ
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت آج تینتالیس ڈالر بڑھ کرپندرہ سونوے ڈالر ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی فی تولہ سونا بارہ سو روپے بڑھ کر پچپن ہزاردو سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزارانتیس روپے بڑھ کرسینتالیس ہزار تین سو چودہ روپے ہوگئی ہے۔ گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی گولڈ مارکیٹ میں دلچسپی کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزیدخبریں