وزیراعظم کس منہ سے مسلم لیگ ن کو استعفوٰں کا تقاضا کر رہے ہیں قانونی اوراخلاقی تقاضوں کے تحت وزیراعظم کو خود استعفٰی دینا چاہیے۔ چوہدری نثار علی خان

May 18, 2012 | 19:27

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد سے جاری کیے گئے ایک بیان میں چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ قانونی اور اخلاقی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے وہ استعفٰی دے دیں، ن لیگ سے ایسا مطالبہ نہ کریں کیونکہ ن لیگ نے عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق نہیں اڑایا۔ وزیر اعظم الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی جانب سے اپوزیشن لیڈرتسلیم نہ کرنے سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، میں ان کے چند ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر نہیں بنا اورنہ ہی مجھے ایسے لوگوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔ چوہدری نثارنے کہا کہ بدقسمتی سے مذہبی حقدار اور روایات کے پاسدار بننے کے دعویدار لوگ کس قسم کے سیاسی کھیل میں ملوث ہیں، اورگزشتہ دور میں اسمبلی میں اقلیت کے باوجود یہ قائد حزب اختلاف کس کھیل کے نتیجے میں بنے یہ سیاسی تاریخ کی بد ترین مثال ہے یہ اپوزیشن میں پورس کے ہاتھی ثابت ہوئے ہیں جن کے کردارسے مفتی محمود کی روح بھی بے چین ہوتی ہوگی۔
مزیدخبریں