کراچی (بی بی سی ڈاٹ کام) سندھ ہائیکورٹ نے آگسٹا آبدوزوں کے سودے کے مڈل مین کی نیب سے 28 لاکھ ڈالر واپس دلانے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ فرانسیسی حکومت کے دفاعی سامان میں کنسلٹنٹ احمد جمیل انصاری کا م¶قف تھا کہ یہ رقم نوازشریف، مشرف اور نیب کے سابق سربراہ سیف الرحمن کے ادوار میں وصول کی گئی تھی جبکہ وہ آگسٹا کے سودے میں بدعنوانی میں ملوث نہیں۔ نیب کا م¶قف تھا کہ درخواست گذار نے 1998ءمیں نیب کو حلفیہ بیان دیا تھا کہ ایڈمرل (ر) منصور الحق اور عامر لودھی کو کمیشن کی منتقلی کے لئے اس کا اکا¶نٹ استعمال کیا گیا تھا جس پر جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے اپیل مسترد کر دی۔