لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے مقدمات کی سماعت کیلئے 6سپیشل بنچ تشکیل دیدئیے ہیں۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے سول معاملات کی سماعت جسٹس رﺅف احمد شیخ اور فوجداری مقدمات کی جسٹس محمد یاور علی کریں گے جبکہ فیصل آباد کے دیوانی اور فوجداری کیسوں کی سماعت بالترتیب جسٹس محمود مقبول باجوہ اور جسٹس سید محمد کاظم رضا شمسی کریں گے۔ اسی طرح سرگودھا ڈویژن کے دیوانی اور فوجداری معاملات کے لئے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 سپیشل بنچ تشکیل دیدئیے
May 18, 2013