سابق امریکی سفیر نے زرداری کے ناکام صدر ہونے کی تصدیق کردی:ممتاز بھٹو

میرپور بھٹو (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق سفیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زرداری نہ صرف ناکام صدر ہیں بلکہ پیپلز پارٹی بھی نہیں سنبھال سکے اور اب پیپلز پارٹی بھٹو کے نام سے کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے گی۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ زرداری نے پیپلز پارٹی کو تباہ کرکے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو جنرل ایوب، جنرل یحییٰ، جنرل ضیاءاور جنرل مشرف نے بھی نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کو دیگر صوبوں سے زیادہ سندھ کے عوام نے مسترد کیا ، ممتاز علی بھٹونے مزید کہا کہ سندھ کے ووٹر حیران ہیں کہ جن پر ہم نے گندے انڈے اور ٹماٹر پھینکے تھے ان کو کس نے ووٹ دیئے؟، پی پی والے سندھ کی عوام کے نمائندے نہیں بلکہ پولیس اور پولنگ عملے کے نمائندے ہیں جنہوں نے ٹھپے لگا کر ان کو کامیابی دلائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن