روم (سپورٹس ڈیسک/نوائے وقت رپورٹ) روم ماسٹرز میں نمبر ون ٹینس سٹار نووک ڈجکووچ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ نے جاکووچ کو شکست دی۔ سربیا کے عالمی نمبر ون نووک ڈجکووچ کو 7-5, 6-2 اور 6-4 سے شکست ہوئی۔اعصام الحق قریشی روم ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں ہار گئے۔ اٹلی میں جاری ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو تھامس برڈچ اور راڈک سٹپنک پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے شکست دی۔ سپین کے رافیل نڈال ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔
روم ماسٹرز ٹینس : عالمی نمبرون نووک ڈجکووچ کو اپ سیٹ شکست
May 18, 2013