”رینٹل کیس“ پرویز اشرف سے تفتیش، ڈائریکٹر پاور سٹیشن وعدہ معاف گواہ بن گئے

May 18, 2013

لاہور (آئی اےن پی/ نوائے وقت نیوز) ڈائر ےکڑ فنانس رےنٹل پا ور سٹےشن اعجاز بابر وعدہ معاف گواہ بن گئے ‘نےب کو اہم ثبوت فراہم کر دےئے ‘راجہ پر وےز اشرف سمےت کرپشن کے اس کیس میں ملوث کئی ملزموں کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ نےب ذرائع کا کہنا ہے کہ اب جو بھی لوگ اس سےکنڈل مےں ملوث ہےں ان کے خلاف کارروائی کے عمل کو مزےد تےز کےا جارہا ہے اور اےسے لوگوں کی گر فتاری کا بھی فےصلہ ہو چکا ہے جنہےں جلد باقاعدہ گر فتار کر لےا جائےگا۔ دریں اثناءسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پشاور کیس میں نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم سے ایک گھنٹے تک تفتیش کی۔ راجہ پرویز اشرف نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام لگا کر کردار کشی کی گئی۔ ڈی جی نیب صبح صادق نے راجہ پرویز اشرف کا بیان ریکارڈ کیا۔ واضح رہے کہ کرائے کے بجلی گھروں میں 22 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں سابق وزیراعظم اور وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر کی خلاف تفتیش اور کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

مزیدخبریں