آنیوالی حکومت سے عوام کوبہت سی توقعات ہیں : مولانا فضل الرحمٰن بن محمد

May 18, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنیوالی حکومت سے عوام کی بہت سی توقعات ہیں جس میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ۔ معیشت کی بحالی اور حکومتی سطح پر سادگی اپنانے اور فضول اخراجات کے خلاف مہم اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ فتح کے جشن منانا اس وقت اچھا لگے گا۔ جب ہم خوشحالی کی طرف رواں دواں ہوں گے اور اقوام عالم میں ہماری پہچان ایک کامیاب اور ترقی یافتہ قوم کے طور پر بن جائے گی۔

مزیدخبریں