رائے ونڈ (نامہ نگار) دین محمد کالونی رائیونڈ میں پانی کے پرانے ٹیوب ویل کا بور خراب ہوجانے کی وجہ سے کچھ دور نئی جگہ پر نیا بور کیا جارہا ہے ،لیکن ٹاﺅن انتظامیہ پرانے ٹیوب ویل کے کمرے سے خراب مشینری نہیں اتار رہی ،جبکہ کمرے کا مالک محمد عبداللہ کئی بار یہ شکائت متعلقہ انتظامیہ کو دے چکا ہے ،ان دنوں پرانے ٹیوب ویل کے سامنے سے پانی کا پائپ لیک ہورہا ہے جس کا پانی قریبی دکانوں اور مکانوں کی دیواروں میں سرائیت کرنے سے عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے۔